ٹی 20پلیئرز رینکنگ:بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار
دبئی:()آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بابر اعظم دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے کھلاڑیوں کی ٹی 20رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان آٹھ سو اکتیس پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
شاہینوں کے کپتان 820 کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچ درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
باؤلرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کیٹگری میں شکیب الحسن دو سو پچانوے پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔