غیر قانونی طور پر قیدتمام کشمیریوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے پیپلز لیگ سینکڑوں کشمیری مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں

سری نگر()جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ نے بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قیدتمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ حریت رہنماں ، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت سینکڑوں کشمیری مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں اور مسلسل قید، غیر معیاری غذا اور بنیای سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اکثر  قیدی علالت کا شکار ہو چکے ہیں۔ جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان محمد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور انکے اندر خوف و ہشت پھیلانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں کالے قوانین کا پے درپے نفا ذ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی مسئلے کو طاقت اور ظلم وستم کے ذریعے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں او ر جنوبی ایشیا کا امن دا پر لگا ہوا ہے لہذا س تنازع کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حریت رہنماں ، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت سینکڑوں کشمیری مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں اور مسلسل نظر بندی، غیر معیاری غذا اور بنیای سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اکثر نظربندعلالت کا شکار ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔