
کاریں فروخت کرنے والے سابق سیلز مین کو اسٹریلیا میں چار سال قید کی سزا خالد ٹیمسا نے مقبوضہ کشمیر جا کر آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے کا منصوبہ بنایا تھا
سڈنی ()آسٹریلیا کی ایک عدالت نے کاریں فروخت کرنے والے سابق سیلز مین خالد ٹیمسا (Khaled Temssah) کو 4 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔32 سالہ شخص خالد پر الزام ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر جانے کا منصوبہ بنارہا تھا تاکہ وہاں جاکر آزادی کی جدوجہد میں حصہ لے سکے ۔ اسٹریلوی اخبار کے مطابق ٹیمسا نے کشمیر کی جاری آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا اس نے آن لائن بندوق خریدنے کی کوشش کی تو پولیس کو اس کے عزائم کا پتہ چل گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جج جسٹن ہنبیری نے اسے چار سال اور نو مہینے کے لیے جیل بھیج دیا تھا، ٹمساکو جون 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ مہینے عدالت میں پیش ہونے سے پہلے 800 سے زیادہ دن حراست میں گزار چکا تھا ۔