مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک سال میں خواتین کے خلاف جرائم میں 15 فیصد اضافہ جموں و کشمیر اور لداخ میں 2020 میں خواتین کے خلاف 29,314 جرائم ہوئے

نئی دہلی() بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک سال میں خواتین کے خلاف جرائم میں 15 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جموں و کشمیر اور لداخ  میں 2020 میں خواتین کے خلاف 29,314 جرائم  ہوئے ۔2019 میں خواتین کے خلاف 408 25، جرائم  ہوئے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی)نے اپنی سالانہ رپورٹ کرائم ان انڈیا کا تازہ ترین ایڈیشن جاری کیا ہے جس میں سال 2020 کے جرائم کے اعداد و شمار شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف جرائم بھی 2019 میں 069  3،کیسوں سے بڑھ کر 2020 میں 414 3 کیس رپورٹ ہو ئے ۔خواتین کے خلاف جرائم کے بیشتر مقدمات میں ‘خواتین کے اغوا ، آبروریزی ، تشدد کے ہیں ، سال 2020 میں عصمت دری کے 247 ، خواتین کے اغوا کے 783 ، شوہر یا اس کے رشتہ داروں کی جانب سے تشددکے 349 ، جہیز کے معاملے پر قتل کے 9 خودکشی کے لیے اکسانے کے 24 واقعات ،رپورٹ کیے گئے۔سال 2020 میں یکم جنوری سے 31 دسمبر تک جموں کشمیرمیں 247 اور لداخ میں دو عصمت دری کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ متاثرین میں 18 سال سے کم عمر کی چار لڑکیاں شامل ہیں۔ اکثریت کے مقدمات میں ، زیادتی کا شکار 18 سے 30 سال کے 180   کیسز جبکہ 30-45 سال کے 55 کیسزاور 45-60 سال  کے نو کیسز تھے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ عصمت دری کے تمام واقعات میں سوائے ایک کے ، مجرم متاثرہ افراد کو خاندان یا دوستوں کے ذریعے جانتے تھے۔ 26 معاملات میں ، مجرم خاندانی رکن تھا جبکہ 216 مقدمات میں ، مجرم یا تو دوست یا پڑوسی یا آجر یا کوئی اور معروف شخص تھا۔ صرف ایک کیس تھا جہاں متاثرہ ملزم کو نہیں جانتی تھی۔سال 2020 میں ، خواتین کے اغوا اور اغوا کے کل 783 واقعات  رپورٹ ہوئے  جو کہ پچھلے سال 775 تھے۔ 783 مقدمات میں سے 456 اغوا اور اغوا کو متاثرہ کو شادی پر مجبور کرنے کے لیے کیا گیا جبکہ 10 کیسوں میں زیادتی کی کوشش کی گئی۔اسی طرح ، این سی آر بی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے تحت 195 مقدمات درج کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ، 2020 کے دوران پورے ہندوستان میں خواتین کے خلاف جرائم کے کل  3,71,503 مقدمات درج کیے گئے ، جو 2019 کے مقابلے میں 8.3 فیصد کمی سے ،4,05,326کیسز  ہیں۔