05 اگست کو مکمل ہڑتال کی اپیل ۔الطاف احمد بٹ

سرینگر 04 اگست: جے کے سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے بدھ کے روز مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 5 اگست کو مکمل ہڑتال کریں ۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ 5اگست 2019کے روز قابضین نے ہم سے ہمارے بنیادی حقوق چھین کر متناز ٕ ریاست کی خصوصی حثییت پر کاری ضرب لگادی ۔ جاری بیان میں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارت کو جموں کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ ایک بیان میں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ اس دن کو یوم سیاہ کے طور محصور ریاست کے کونے کونے میں منایا جانا چاہیے۔انھوں جموں کشمیر کی محصور آبادی کے حوصلے اور سیاسی شعور کے لۓ تعریف کرتے ہوۓ کہا ہمیں اپنی مزاحمت کو بے روک ٹوک جاری رکھنا چاہۓ, کیونکہ متنازعہ ریاست کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے ۔ انھوں نے بھارتی حکمرانوں کے سوچ و اپروچ کو معتصبانہ اور ہٹ دھرمی پر منحصر قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ریاست کی ڈیموگرافی اور مسلم شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے جموں کشمیر ڈایسپورا سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ وہ بھارتی سفارت خانوں کے باہر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور زور دار مظاہرہ کرکے دباٶ بڑھاٸیں ۔
الطاف احمد بٹ نے نئی دہلی کے آمرانہ طرز عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہندوتوا کے ایجنڈا کو بزور طاقت لاگو کرنے پر بضد ہیں اور انہوں نے ریاست کو ایک فورسز کیمپ میں تبدیل کررکھا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری اپنے حق کے لیے لڑرہے ہیں اور کبھی بھی جدوجہد آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ الطافاحمد بٹ نے ریاستی انتظامیہ کے غیر انسانی طرزعمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں نوجوانوں کو فرضی الزامات کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے قیدیوں کی حالت زار پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ جو لوگ اس غیر آٸینی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ بنیادی سہولتوں سے بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
ترجمان۔
جے کے سالویشن موومنٹ۔