بھارتی فورسز اہلکاروں پر ڈرون حملے کاخطرہ سوار ہے سانبہ ضلع میں گزشتہ روز تین مزید ڈرون دکھائی دیے

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورسز اہلکاروں پر ڈرون حملے کاخطرہ سوار ہے ۔ بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ  جموں کے سانبہ ضلع میں گزشتہ روز تین مزید ڈرون دکھائی دیے۔ ان تین مشتبہ ڈرونز کو انٹرنیشنل بارڈر سانبہ، ای ٹی بی پی کیمپ گگوال سانبہ اور تیسرے ڈرون کو آرمی کیمپ بری برہمنا میں دیکھا گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق  بی ایس ایس جوانوں نے ڈرونز پر فائرنگ بھی کی ،کے پی آئی کے مطابق  جموں و کشمیر میں 27 جون کو بھارتی ایئر فورس اسٹیشن پر ہوئے حملے میں ڈرون کے استعمال کے بعد سے مسلسل ڈرون دیکھے جا رہے ہیں۔ جموں خطہ میں مسلسل ڈرون دکھائی دینے کے بعد سے سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔