جرمنی میں پہلی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ، بھارتی جارحیت کےخلاف قراداد متفقہ طور پر منظور

شرقی جرمنی کے شہر کمنٹز میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں برلن میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی سفیر سارہ خان نے کہا کشمیری گزشتہ 74 سالوں سے عالمی دنیاسے انصاف کے منتظر ہیں ہم کشمیریوں کےساتھ ہر ہر میدان میں ساتھ کھڑے ہیں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ مقررین نے کہا کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہیں شہ رگ کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا ہم کشمیر کی ازادی تک احتجاجی تحریکیں جاری رکھے گے، 5 اگست 2019 کا دن کشمیریوں کی ازادی چھیننے کے مترادف ہے۔کشمیر کانفرنس میں بھارتی جارحیت کےخلاف قراداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی 5 اگست 2019 سے پہلے والی حیثیت کو بحال کیا جائے۔اور قانون میں جو تبدیلی کی گئی ہے اسے واپس لیا جائے۔