بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر : تین نوجوان پرکالا قانون ’پی ایس اے‘ لاگو

سرینگر05جون : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے تین نوجوانوں پر کالا قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“( پی ایس اے) لاگو کر دیا ہے ۔
انتظامیہ نے سمیر مشتاق لون، مدثر احمد لون اور سمیر احمد لون پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائیوں کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروں پر پتھراﺅ کے الزام میں کالا قانون ’پی ایس اے‘لاگو کیا۔ بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کردیے تھے۔ پولیس نے سمیر مشتاق لون، مدثر احمد لون اور سمیر احمد لون کو رواں برس تین اپریل کو گرفتار کیا تھا۔