مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرسے ریکارڈ۔ 19 اموات ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2111تک پہنچ گئی کورونا کے1937 متاثرین کا اضافہ،متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 56ہزار344تک پہنچ گئی

سرینگر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں 7ماہ بعد کورونا سے سب سے زیادہ امواتیں ہوئیں۔ کورونا وائرس سے 19افراد فوت ہوگئے، جو امسال اب تک کی ریکارڈ تعداد ہے۔19اموات  میں 13جموں جبکہ 6کشمیر میں فوت ہوئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2100کا ہندسہ پار کرکے 2111تک پہنچ گئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اس سے قبل 26ستمبر 2020کورونا وائرس سے 20 افراد فوت ہوئے تھے جن میں 12جموں جبکہ 8کشمیر میں فوت ہوئے تھے۔ اس دوران گذشتہ روز مزید 152سفر کرنے والوں سمیت مزید 1937افراد کی رپورٹیں مثبت آئی اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 56ہزار344تک پہنچ گئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار 123ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1937افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 846جموں جبکہ 1091کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1091اافراد میں 55بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر آئے جبکہ 1036مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر صوبے میں گذشتہ روز مثبت قرار دئے گئے 1036متاثرین میں سرینگر میں501، بارہمولہ میں 118، بڈگام میں 156، پلوامہ میں 55، کپوارہ میں 59، اننت ناگ میں 75، بانڈی پورہ میں 14، گاندربل میں 40 ، کولگام میں 61 اور شوپیان سے 12تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے میں گذشتہ روز مزید 6افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں 3سی ڈی اسپتال، 2سکمز اور ایک ضلع اسپتال کولگام میں فوت ہوا ہے۔ جموں میںکورونا سے جمعہ کو 13افراد فوت ہوئے جن میں جی ایم سی جموں میں 4، جی ایم سی کٹھوعہ میں1، زچگی اسپتال میںستواری میں2، ضلع اسپتال سانبہ میں 1متاثر شخص فوت ہوا ہے۔ جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد796تک پہنچ گئی ہے جبکہ یہاں مزید 846افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں97سفر کرکے جموں پہنچے تھے جبکہ 749مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ضلع جموںکے525، ادھمپور میں 72، راجوری میں 45، ڈوڈہ میں 13، کٹھوعہ میں 33، سانبہ میں 3،پونچھ میں 30،رام بن میں 22اور ریاسی سے 78تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 62ہزار836 تک پہنچ گئی ہے