شمالی اور جنوبی کشمیر سے 11 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا کولگام سے4بارہمولہ سے5 اور کیری سے2 نوجوان گرفتار ہوئے

سری نگر : بھارتی فورسز نے شمالی اور جنوبی کشمیر سے 11 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے،جنوبی ضلع کولگام شمالی ضلع  بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں تلاشی آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔کے پی آئی  کے مطابق جنوبی ضلع کولگام میں  بدھ کے روز  4 نوجوانوں زیان احمد ڈار ساکن بارہمولہ ،زاہد نذیر،عمر یوسف اور مظفر احمد ساکنان ضلع شوپیان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پانچ نوجوانوں کو بارہمولہ، ہندواڑہ ہائی وے پر کچلو کراسنگ دے گرفتار کیا گیا۔ کیری علاقے سے بھی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت محمد یاسین ولد محمد اکبر، شوکت احمد گنائی ولد ثںا وللہ گنائی اور غلام نبی راتھر ولد ولی محمد راتھر ساکنان کچلو قاضی آباد اورسلیم یوسف راتھر ولد محمد یوسف راتھر اور اخلاق احمد شیخ ولد امتیاز احمد شیخ ساکنان وترگام کے بطور ہوئی ہے۔ایس ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا نے ایک پریس کانفرنس  میں دعوی کیا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق  البدر تنظیم سے ہے۔شمالی ضلع بانڈی پورہ کے داور گریز میں بدھ کو ایک20سالہ نوجوان  مزمل سامون پھسل کر جاں بحق ہوگیا۔