لیجنڈری گلوکار شوکت علی خان کا انتقال پنجابی گلوکاری کیلئے ایک سانحہ ھے، پیرسیدسہیل بخاری

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی،معروف ایونٹ آرگنائزر ،کمپیئر پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رح لاھور نے لیجنڈ گلوکار شوکت علی خان کے انتقال کوپنجابی گلوکاری کیلئے ایک سانحہ قرار دیاہےانہوں نے کہ پنجاب کی اور پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کرنےوالاعظیم فنکار اور مخلص انسان دوست اس فانی دنیا سے رخصت ھوگیا ھے شوکت علی خان نےپاک فوج کی نمائندگی، اہلبیت علیہ السلام کی سوزخوانی جس انداز میں کی وہ رہتی دنیا تک یادگار رہے گی، سید سہیل بخاری نے کہا کہ میری ان سے دوستی اور عقیدت 40،سال پرانی ہےجب وہ کرشن نگر لاہور اداکار یوسف خان کے گھر کے سامنے رہائش پذیر تھے وہ ہمارے عقیدت مندوں میں سے تھےہمیشہ ادب، احترام اور عزت دیتے تھےاور 1981ء سے لے کر بیماری میں بھی وہ میری محبت اور عقیدت کی وجہ سے شریک ہوتے تھےمیں اپنی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اپنے پیارے دوست، عقیدت مند کے جنازےمیں شریک نہ ھوسکا وہ دکھ میں بیان نہیں کر سکتا، اللہ اور پنجتن پاک شوکت علی کے اہل خانہ کو اس بھاری غم کو برداشت کرنےکی ہمت دےاور بھائیوں میں اتفاق رکھے، پروردگارعالم پنجتن پاک کےصدقے میں شوکت علی خان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین**