مقبوضہ کشمیر میں ایک ماں کا صرف اپنے بیٹے کو دفنانے کا حق ہے۔مشعال ملک 2019 کے بھارتی اقدامات کے بعد خواتین گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئی ہیں

اسلام آباد : نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین  یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن سب کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی  خواتین کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماں کا صرف اپنے بیٹے کو دفنانے کا حق ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی کا دن منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو انسان ہونے کا حق ہی نہیں، عورت تو بہت دور کی بات ہے۔خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی اور اپنا لوہا منوایا اور مقبوضہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 بھارتی اقدامات کے بعد خواتین گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔ مقبوضہ وادی میں خواتین اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔خیال رہے آج دنیا بھر میں عالمی یوم نسواں منایا جا رہا ہے۔ اس دن دنیا بھر کی خواتین اپنی معاشرتی کاوشوں، حقوق کے لیے جدوجہد، مساوات کے لیے کوششوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا اظہار کرتی ہیں۔