پاکستان سکاوٹس کیڈٹ کالج بڑاسی میں یوم والدین کی پر وقار تقریب

بٹراسی مانسہرہ( راجہ بشیر عثمانی ) مشیر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ ممبر صوبائ اسمبلی احمد حسین شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں نوجوانوں سے ہی ملک و قوم کی امیدیں وابستہ ہیں تعلیمی اداروں میں تعلیمی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ جسمانی صلاحتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ایک صحت مند انسان لاغر اور بیمار انسان سے بہتر ہے جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں طلباء تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کےلیے محنت و جدوجہد کو اپنا شعار بناہیں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پاکستان سکاوٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس نے جس خوبصورت انداز میں مارچ پاسٹ کیا اور مختلف کھیل ہیش کیے تمام پروگرام بہت معیاری اور اعلی تھا مثالی نظم وضبط دیکھ کر بہت خوشی ہوئ میں شاندار یوم والدین کی تقریب منعقد کرنے اور مثالی پروگرام کرنے پر ادارہ کے پرنسپل بریگیڈیر (ر) عبدالحفیظ اساتذہ کرام جملہ سٹاف اور پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء اور والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سکاوٹس کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ کے زیر اہتمام سالانہ یوم والدین کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا یوم والدین کی تقریب سے کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈیر( ر) عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا مشیر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ ممبر صوبائ اسمبلی احمد حسین شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کو ایسے باہمت نظم و ضبط رکھنے والے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ملکی سلامتی و استحکام کےلیے اپنی صلاحتیں بروے کار لاسکیں ہم میں سے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلیے اپنا کردار ادا کرے حضرت قاہد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں ملکی ترقی کےلیے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں اتحاد تنظیم یقین محکم جیسے سنہری اصول اپناہیں انہوں نے مثالی پروگرام کے انعقاد پر ادارہ کے پرنسپل اور سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ مثالی ڈسپلن دیکھ کر دلی مسرت ہوئ ہے یقینا یہ سب اساتذہ اور طلباء کی محنت لگن کا نتیجہ ہے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہمارا ہر قدم ملکی ترقی اور مضبوطی کےلیے اٹھے گا احمد حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے پاکستان نے ہمیشہ سےکوشش کی ہے کہ خطے میں امن کی فضا قاہم رہے ہم کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں انہوں نے کہا کہ میں آج کی تقریب کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں ادارہ کے پرنسپل بریگیڈیر عبدالحفیظ کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے کہ مثالی طلباء تیار ہورہے ہیں کیڈٹ کالج بٹراسی پاکستان کا بہت مثالی ادارہ ہے جس میں بچوں کی بہت مثالی تربیت کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قاہداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق عوام کی ترقی و خوشحالی کےلیے اقدامات کررہی ہے پرنسپل بریگیڈیر عبدالحفیظ کی کیڈٹ کالج کےلیے گرانقدر خدمات ہیں جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اداہ کے پرنسپل کی کالج کی بہتری کےلیے دن رات محنت قابل قدر ہے یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان بچوں نے ملک کےمستقبل کو سنوارنا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے نوجوان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو اختیار کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کریں خواہ آپ کو چین جانا پڑے اس کا مطلب ہے کہ تعلیم کے حصول کےلیے دوسرے ممالک کا سفر بھی کرنا پڑے تو کیا جاے آج کی تقریب میں بچوں نے بہت مثالی پروگرام پیش کیے جس پر میں ایک مرتبہ پھر ادارہ کے پرنسپل اور جملہ سٹاف اور تمام بچوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کیڈٹ کالج بٹراسی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی پرنسپل کیڈٹ کالج کی خدمات پر انہیں ایک مرتبہ پھر سلام پیش کرتا انہوں نےمختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے کیڈٹس پی ٹی شو اور مارچ پاسٹ سمیت جمناسٹک ہارس راہیڈنگ پی ٹی شو میں حصہ لینے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انشاءاللہ کالج کی تعمیر و ترقی کےلیے کردار ادا کریں گے کالج کے لیے پچاس لاکھ کےپی کے حکومت کی طرف سے اعلان کرتا ہوں کیڈٹ کالج بٹراسی بہت مثالی کردار پیش کررہا ہے کیڈٹ کالج بٹراسی پاکستان کے تمام کیڈٹس کالج سے بہتر کالج ہے میں والدین کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ادارہ کے پرنسپل بریگیڈیر( ر) عبدالحفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشیر وزیر اعلی خیبر پختون خواہ ممبر صوبائ اسمبلی احمد حسین شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مصروفیات سے وقت نکال کر یوم والدین کی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائ کی انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے بہتر اور مثالی مستقبل کی تعمیر کےلیے شب وروز مصروف ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سکاوٹس کیڈٹ کالج سے فارغ ہونے والے طلباء زندگی کے جس شعبے میں جاہیں وہاں وہ کامیابی کے جھنڈے گاڑیں ہم بچوں کے والدین سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں والدین کی تجاویز کا ہمیشہ خیرمقدم کرتے رہے ہیں موجودہ دور مقابلے کا دور ہے اس میں وہی نوجوان آگے جاسکتے ہیں اور کامیابی حاصل کرسکتے ہیں جو اپنے مشن سے لگاو رکھتے ہوں ان کے اندر احساس ذمہ داری ہو وہ وقت کی قدر کرتے ہوں اور محنت و جدوجہد کا راستہ اختیار کریں انہوں نے کہا کہ بچوں نے مثالی پروگرام پیش کیے ہیں جس پر میں اپنے سٹاف کی پوری ٹیم اور بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بریگیڈیر( ر) عبدالحفیظ نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں تمام مہمانوں کا جو ہماری دعوت پر اس اہم تقریب میں شریک ہوے آج طلباء نے جس منظم انداز سے تقریب کو چار چاند لگاے ہیں موسم کی خرابی نے ہمارے پروگرام کو کافی ڈسٹرب کیا ہے لیکن اللہ کے فضل وکرم سے آج ہم پروگرام منعقد کرنے میں کامیاب ہوے کیڈٹ کالج بٹراسی 1996 میں قاہم کیا گیا اپنے قیام سے لے کر اب تک طلباء کی بہتر خطوط پر تربیت کےلیے کام کررہا ہے میں نے بہت سارے کالجز میں ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں لیکن کیڈٹ کالج بٹراسی ہر لحاظ سے باقی اداروں سے منفرد ہے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ کیڈٹ کالج بٹراسی میں 833 بچے قیام پذیر ہیں ہم نے یہاں گھر کا ماحول دیا ہے ماؑں باپ کی طرح خیال رکھا ہے ہر طرح سے بچوں کی تربیت کی ہے یہاں ساتویں سے لے کر انٹرمیڈیٹ تک اور او لیول اور اے لیول کی تعلیم دی جارہی ہے یہ ایک عالمی ادارہ بن چکا ہے والدین پرنسپل سے رابطہ رکھیں میں ہر کسی کی بات سنتا ہوں والدیں اپنی تجاویز دیں ہم انشاءاللہ اس کالج کو مثالی ادارہ بناہیں گے ہمیں اچھی لیڈرشپ کی ضرورت ہے یہ بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں بعد ازاں کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا مارچ پاسٹ میں اقبال ہاوس کے دستے کی کمان عمر تنولی کاغان ہاوس کے دستے کی کمان اسامہ کھوکھر جناح ہاوس کے دستے کی کمان علی افضل خیبر ہاوس کے دستے کی کمان مقدر خان مہران ہاوس کے دستے کی کمان سبحان کاظمی نیلم ہاوس کے دستے کی کمان شہیر احمد راوی ہاوس کی کمان محمد منیب بولان ہاوس کے دستے کی کمان عثمان خان کمانڈو دستے کی کمان قدیر خان نے کی جمناسٹک کے کپٹن امین الحق تائ کمانڈو کے کپٹن کامران ہارس راہیڈنگ کے کپٹن شاہ حسین پی ٹی کے کپٹن عباس تھے اس سے قبل طلباء نے مارچ پاسٹ جمناسٹک اور مختلف کھیل پیش کیے طلباء کے مثالی مارچ پاسٹ اور دیگر کھلیوں پر شرکاء تقریب نے دل کھول کر داد دی اس موقع پر بچوں کے والدین اپنے بچوں کی کارکردگی پر بہت خوش نظر آےیوم والدین کی تقریب کے اختتام پر کشمیر پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوے بچوں کے والدین نے کہا کہ کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل اور پورے سٹاف کے مشکور ہیں جن کی سرپرستی اور راہنمائ میں ہمارے بچوں نے بہت مثالی پروگرام پیش کیے ہیں ہم شاندار تقریب منعقد کرنے پر ادارہ کے پرنسپل بریگیڈیر عبدالحفیظ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایسا مثالی پروگرام محنت کے بغیر ممکن نہ تھا اس تقریب کے نقش بہت دیر تک ہمارے ذہنوں میں موجود رہیں گے کیڈٹ کالج کے طلباء نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوے کہا کہ یہ سب ادارہ ہذا کے پرنسپل اورسٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے ادارہ کے پرنسپل بریگیڈیر عبدالحفیظ کی خصوصی دلچسپی نگرانی اور سرپرستی سے یوم والدین کی تقریب مثالی انداز میں منعقد ہوئ ہے ہم پرنسپل سمیت اپنے تمام اساتذہ کرام کے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے بہت محنت سے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرسکے اور ان سے داد لے سکے ہمیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی اس کےلیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی