مقبوضہ جموںوکشمیرمیں ہمسایہ مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کردیں

سرینگریکم مارچ :  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے کنزرمیں مقامی مسلمانوں نے ایک کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کردیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق موتی لال کول کی اہلیہ رانی کول ہفتہ کے روز انتقال کر گئی تاہم ان کی آخری رسومات ادا کرنے میں ایک دن کی تاخیر کی گئی کیونکہ ان کے لواحقین کو آخری رسومات کے لئے دہلی سے آنا پڑا۔اتوار کے روز مقامی مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے میں اس کے لواحقین کی بھر پور مدد کی اورضرورت کی ہرچیز فراہم کی کیونکہ ترہامہ گاﺅں میں 600 کے قریب مسلمان گھرانوں میں یہ واحد پنڈت خاندان ہے۔ انتقال کرنے والی پنڈت خاتون کے لواحقین میں سے ایک ایس ایل رائنا نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے پرخلوص طرز عمل سے وہ بہت متاثرہوئے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں رانی جی کی آخری رسومات کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ مقامی مسلمانوں ہرچیز فراہم کردی جس کے لئے میں ان کا بہت شکر گزار ہوں ۔