یورپی وفد کا دورہ اقوام عالم کی آنکھو ں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے ، پیر پنجال پیس فاﺅنڈیشن

سرینگر18فروری  : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموںو کشمیرپیر پنجال پیس فاﺅنڈیشن کا ایک اجلاس سرنکوٹ جموں میں منعقد ہوا جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال خصوصا یورپی یونین کے من پسند سفارتکاروں کے دورہ کشمیر کے بارے میں غوروخوص کیاگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس اجلاس کی صدار ت پنجال پیس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حنیف کالس نے کی۔ انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفارتکاروں کے دورے کو اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک ناکام کوشش قراردیا۔ انہوںنے یورپی سفارتکاروں سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ جارح مودی اور بھارتی حکومت کا آلہ کار بننے کے بجائے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقو ق کی پامالیوں کا جائزہ لیں اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں حائل بھارت کی ہٹ دھرمی کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں۔ حنیف کالس نے مزید کہاکہ وہ فروری کے آخری ہفتہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہِ کشمیر کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف دے ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔