16سال سے ایک مظلوم بے گناہ کی فریاد ، آخر رہائی کب ملے گی ۔سیدفردوس احمد

بھارتی فوج نے اسیر مولانا سید محمد اشرف کو16 سال سے جیل میں بے گناہ بندکیا ہوا ہے۔ ان کا گھر عدل و انصاف سے محروم ہے ۔ وسائل بظاہر ختم ہوگئے ہیں ۔ ان کی اقتصادی حالات انتہائی گفتہ ہوگئے اسیر سید محمد اشرف کے لواحقین نے اپنی جائیدادیں تک بیچڈالی مگر مایوسی کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہ لگا المیہ تو یہ ہے کہ جب مو لانا سید محمد اشرف کے خاطر اور ان مظالم کے خلاف میڈیا کے زریعے اپنی آواز بلند کی جاتی ہے تو ان کے گھر والوںکو بھی جیلوں میں بند کیا جاتا ہے ۔اسیر سید محمد اشرف 16 سال سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف جیلوں میں بے گناہ سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کا ایک بھائی پہلے ہی شہادت عظمی کے مقام پر جا پہنچا ہے ۔ یہ ایک عظیم گھر کی داستان ہے ۔انہوںنے کہا کہ مو لانا سید محمد اشرف کی ہر سطح پر مدد کرنا امت مسلمہ کا ایک اہم فرض ہے ۔ ان کی دینی خد مات قابل تعریف ہے اسلے فردوس احمدکے حقوق اور فرائض ہم سب پر اہم ہے اگر حقیقت حال کو بیان کیا جائے گا تو فلق بھی روپڑے گا ان کی بے بسی پرسید فردوس احمدکا کہنا تھا کہ عدالت میں انصاف حاصل کرنے کے لے عرضیاں داخل کیں،تاہم وہاں بھی انصاف نہیں ملا۔