بھارتی فوج نے جموں، راجوری،بڈگام اور ،کولگام میں5 افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں سہیل بشیر، قاضی وسیم ، عابد نبی ،عبید امین اورسمیر راشد شامل

سری نگر، جموں : بھارتی فوج نے جموں، راجوری،بڈگام اور ،کولگام میں محاصرے اور تلاشی کارروائیوں میں5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی فورسز نے جموں میں سہیل بشیر، نامی نوجوان کو گرفتار کر  لیا ۔انسپکٹر جنرل پولیس جموں مکیش سنگھ نے دعوی کیا کہ  البدر تنظیم کے سہیل بشیر کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔سہیل کے بیگ سے 6.5 کلو سے زیادہ بارودی سرنگ ملی ہے ۔اس کے علاوہ  اس تنظیم کے دو ارکان قاضی وسیم ، عابد نبی  کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دو نوجوانوں  عبید امین اورسمیر راشد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس اسٹیشن چڈورا میں دفعہ 13 غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ادھر  بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے تھنہ مندی کے متعدد دیہات میں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن عمل میںلایا۔ ڈوڈاسن بالا ، ڈوڈاسن پین ، نیروجل  میں  تلاشی آپریشن  میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا