پاکستان کا ’شاہین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل کی زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلو میٹر رینج ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا، میزائل نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی، سروسز چیفس نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔